انٹرکالجیٹ سپورٹس مقابلے 2024 کی تقریب تقسیم انعامات
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کھیلیں نوجوان نسل کیلئے انتہائی ناگزیراور انہیں چاق و چوبند رکھنے میں فعال اور نظم و ضبط کا عادی بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔جس قوم کے پلے گراؤنڈ آباد ہوں وہاں کے ہسپتالوں میں ویرانی کے ڈیرے چھائے رہتے ہیں۔
یہ بات سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر حبیب الرحمن نے تعلیمی بورڈ میں کمشنر و چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد سلوت سعید کی ہدایت پر ہونے والی انٹرکالجیٹ سپورٹس مقابلے سیشن 2023-24 کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہر سال انٹر کالجیٹ چیمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد نیا ٹیلنٹ سامنے لانا ہے جو بعد میں قومی ٹیم کے ساتھ شامل ہوکر ملک و قوم کا نام بلند کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے ۔تقریب میں مختلف کھیلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کو مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجزفیصل آباد ڈویژن کلثوم اختروسیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن کی طرف سے انعامات، شیلڈز اور ٹرافیاں دی گئیں۔یاد رہے کہ انٹرکالجیٹ مقابلے سیشن2023-24 کی جنرل ٹرافی پنجاب کالج جبکہ رنر اپ سپیریئر کالج نے حاصل کی۔