دہشتگردی کا خاتمہ قومی سلامتی کا اولین تقاضا :شہباز گجر

 دہشتگردی کا خاتمہ قومی سلامتی کا اولین تقاضا :شہباز گجر

جھنگ،احمدپورسیال،اٹھارہ ہزاری( ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندگان دنیا )جمیعت علمائے اسلام (ف)کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی ایک ناسور بن چکی جس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا قومی سلامتی کا اولین تقاضا ہے۔

 صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت دہشت گردوں کے آگے ہتھیار ڈال چکی اور امن و امان و دیگر حوالوں سے مکمل طور پر ناکام ہو چکی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پارا چنار کا سفاکانہ واقعہ اور بنوں چیک پوسٹ پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت انتہائی قابل مذمت فعل ہے ،یہ حکمرانوں اور اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،حکمران اور ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو تحفظ فراہم کریں، دہشت گردوں کو نکیل ڈالیں ورنہ مستعفی ہو جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں