اوورچارجنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے: علی اکبر

 اوورچارجنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے: علی اکبر

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مصنوعی مہنگائی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

 اوورچارجنگ کی شکایات پر سخت کارروائی کی جائے، اس حوالہ سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے میٹنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ ہفتے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر علی الصبح سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ کریں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوا ز کے پرائس کنٹرول میکنیزم کے تحت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں