3 روزہ میڈیکل کیمپس، ہزاروں افراد کو سہولیات پہنچائی گئیں

3 روزہ میڈیکل کیمپس، ہزاروں افراد کو سہولیات پہنچائی گئیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعلٰی پنجاب کے صحت کے فروغ کے لئے انقلابی قدم کے تحت ضلع کے 25 ہیلتھ مراکز پرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیراہتمام ہفتہ صحت کے سلسلے میں تین روزہ میڈیکل کیمپس پر ہزاروں افراد کو طبی سہولیات پہنچائی گئیں۔

ان کیمپس پر9 مختلف کاؤنٹرز پر شہریوں کا طبی معائنہ،کونسلنگ اورطبی رہنمائی دی گئی۔ ڈپٹی کمشنرندیم ناصر نے ہیلتھ کیمپس کے آخری روز نصرت فتح علی خان ہسپتال حسیب شہید کالونی میں قائم ہیلتھ کیمپ کا دورہ کیا اورشہریوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ کیمپ میں رجسٹریشن کاؤنٹر پر شہریوں کی رجسٹریشن کے عمل کو چیک کیا اورکاؤنٹر پر موجود سٹاف کو تیزی سے رجسٹریشن کی ہدایت کی۔وہ کلینیکل ہسٹری،بنیادی معائنہ، سرجیکل سکریننگ،پھیپھڑوں کی صحت اور ٹی بی سکیننگ،حاملہ خواتین کا چیک اپ،حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی ویکسی نیشن اور کونسلنگ وطبی رہنمائی کے عمل کے لئے قائم کاؤنٹرز پر گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں