سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام ہینڈی کرافٹ نمائش

سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام ہینڈی کرافٹ نمائش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام ڈویژنل ہینڈی کرافٹ نمائش منعقد کی گئی جس کا مقصد نہ صرف صنعت زار اور قصر بہبود میں خواتین کی تیار کردہ فنی و دستکاری مصنوعات کی نمائش بلکہ خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور سمال بزنس کی پرموشن بھی تھا۔

محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے اداروں کے علاو ہ این جی اوز کے سٹالز اور خواتین کے لئے مقامی مل کی جانب سے جاب پلیسمنٹ ڈیسک، بینکوں کی جانب سے چھوٹے قرضوں کی سہولیات کی فراہمی کے بارے آگاہی کیمپ بھی لگائے گئے ۔ نمائش کا افتتاح ایڈیشنل کمشنرریونیو عمران عصمت پنوں نے کیا۔ ڈویژنل کوآرڈینیٹر برائے سوشل ویلفیئر رانا وارث، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق، ڈپٹی ڈائریکٹرآمنہ عالم، سابق ایم این اے حاجی اکرم انصاری، ڈائریکٹر انڈسٹریل مینجمنٹ مسعود ٹیکسٹائل ملزناصر ضیا،خلیل قیصر گچھا، روبینہ امجد فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس،ڈاکٹر صدف محمود یونیورسٹی آف ایگریکلچر، میاں ندیم این جی اوز نیٹ ورک، کامران ضیاء صدر نیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر نیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن اور محکمہ کے درمیان بزنس انکیوبیشن سنٹر برائے خواتین صنعت زار فیصل آباد ڈویژن کے قیام پر ایم او یو پر دستخط کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں