پیدائش،اموات،میرج سرٹیفکیٹس کا شفاف اجرا یقینی بنایاجائے :کمشنر

پیدائش،اموات،میرج سرٹیفکیٹس کا شفاف اجرا یقینی بنایاجائے :کمشنر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمشنر سلوت سعید کی زیرصدارت لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد سرور نے محکمانہ اقدامات پر بریفنگ دی۔

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصورخاں نیازی،اسسٹنٹ کمشنر جنرل ڈاکٹر عابد بھی موجودتھے ۔کمشنر نے سیکرٹری یونین کونسلز کی پروفارمنس پر بریفنگ لی اور کہا کہ پیدائش، اموات، میرج اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے شفاف اجرا کو یقینی بنایا جائے ۔جعلساز عناصر کو قانون کی سخت گرفت میں لائیں اور ریکارڈ میں ہیراپھیری کرنے والوں کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمات درج ہونے چا ہئیں ۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کے دفاتر سے سرٹیفکیٹس کی فیسوں کا سسٹم آن لائن ہونا چاہیے ۔کمشنر نے کہاکہ بچوں کی پیدائش کے اندراج کے لئے آگاہی کا دائرہ وسیع کیا جائے اس ضمن میں ہیلتھ وایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس سے رابطہ کرکے بچوں کا ریکارڈ لیں اور ان کے اندراجات کے لئے اقدامات کئے جائیں۔کمشنر نے \\\"مریم کی دستک\\\" پروگرام کے تحت درخواستوں کے بعد سرٹیفکیٹ کے حصول کے عمل کو بھی پبلک کرنے کا حکم دیا اورموصولہ درخواستوں پر جاری ہونے والے سرٹیفکیٹس کی تفصیلات لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں