جھنگ :سائیکوپ ،(نیکٹا) کے زیر اہتمام تربیتی پروگرامز کا انعقاد

جھنگ :سائیکوپ ،(نیکٹا) کے زیر اہتمام تربیتی پروگرامز کا انعقاد

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نوجوانوں کی تربیت کیلئیجھنگ میں سائیکوپ اور نیکٹا کی مشترکہ کاوشیں،سائیکوپ اور نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے اشتراک سے تمام تحصیلوں میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جن میں 200 سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل اٹھارہ ہزاری، احمد پور سیال، شورکوٹ اور جھنگ میں منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کو بنیادی زندگی کے ہنر سکھانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔  ورکشاپ کے دوران نوجوانوں کو ان کے حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا تاکہ وہ سماجی ہم آہنگی اور معاشرتی بہبود میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔تربیتی پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں قیادت کی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور انہیں اپنے معاشرے میں امن، برداشت اور اتحاد کے فروغ کے لیے متحرک بنانا تھا۔اس اقدام کو علاقے کے عوام اور نوجوانوں نے بے حد سراہا،کیونکہ یہ پروگرام نوجوان نسل کو اپنے معاشرتی کردار کو سمجھنے اور بہتر مستقبل کی تعمیر اور ملک کی ترقی کے لیے خود کو تیار کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں