کمشنر سلوت سعید کا دورہ ٹوبہ،ترقیاتی منصوبوں کی انسپکشن
فیصل آباد ،ٹوبہ ٹیک سنگھ (خصوصی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کا ٹاسک،کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا۔
کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں مختلف عوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو نے ریونیو ریکوریز،تعلیم، صحت، زراعت اورکھیلوں کی سرگرمیوں، روٹی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد، ستھراپنجاب پروگرام،ترقیاتی منصوبوں کی انسپکشن،میرج ایکٹ،بیوٹیفکیشن،اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے دیہی مراکز مال کی کارکردگی،روزنامچوں، گرداوری، مینوئل موضعات جات کی ڈیجیٹلا ئزیشن، ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کی کارکردگی، میوٹیشن اور کھیوٹ کے مسائل بارے آگاہ کیا۔کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے میوٹیشن اور کھیوٹ کے مسائل جلد حل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اے ڈی ایل آرز کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں۔