چناب نگر :مضر صحت اورملاوٹ شدہ ناقص دودھ کی فروخت
چناب نگر(نامہ نگار )چناب نگرو گردو نواح میں مضر صحت اورملاوٹ شدہ ناقص دودھ کی سر عام فروخت جاری،شہری دودھ پینے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، شہریوں کاحکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح اور دور دراز کے دیہی علاقوں سے سینکڑوں پیشہ وار گوالے روزانہ اپنی گاڑیوں،لوڈر رکشوں،موٹرسائیکلوں، ویگنوں میں روزانہ منوں کے حساب سے مضر صحت،غیر معیاری، ناقص اور خطرنا ک ملاوٹ شدہ دودھ لا کر فروخت کر رہے ہیں۔ ملاوٹ شدہ دودھ پی کر بچے ، بزرگ اور مرد وخواتین خطر ناک بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، دودھ میں خطر ناک کیمیکل کی ملاوٹ بھی کی جا رہی ہے ، سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ، یہ ملاوٹ شدہ دودھ خواتین، بچوں اور بوڑھوں کیلئے زہر قاتل ثابت ہے ۔ شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔