ڈجکوٹ :بجلی کے لٹکتے تاروں سے شہریوں کو خطرہ ، احتجاجی مظاہرہ

ڈجکوٹ :بجلی کے لٹکتے تاروں سے شہریوں کو خطرہ ، احتجاجی مظاہرہ

ڈجکوٹ (نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں میں واپڈا نے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں، شہریوں کے گھروں کے دروازوں کے باہرجھولتی بجلی کی مین تاریں، اہل علاقہ کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق، شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر 264 ٹبہ ناگ میں واپڈا نے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں ، پرانے اور ٹوٹے کھمبے نصب کرنے سے تاریں انتہائی نچلی سطح پر آ گئیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ شہری متعدد بار ایس ڈی او واپڈا ڈجکوٹ کو درخواستیں ارسال اور دفتر کے چکر لگا کر تھک چکے لیکن ایس ڈی او کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ واپڈا ڈجکوٹ آفس میں رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا ،ایک طالبعلم کرنٹ لگنے سے مفلوج ہوچکا ، اعلیٰ حکام نوٹس لے کر فوری اصلاح و احوال کیلئے اقدامات کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں