پٹرول اور گیس کی غیر قانونی ایجنسیاں ختم نہ ہوسکیں
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث پٹرول اور گیس کی غیر قانونی ایجنسیاں ختم نہ ہوسکیں شہر اور گرد و نواح میں ہزاروں جگہوں پر پٹرول اور گیس ری فلنگ کا غیر قانونی کاروبار چل رہا ہے۔۔۔
فیصل آباد شہر اور گرد و نواح میں اس وقت پٹرول اور گیس کی ری فلنگ کی ہزاروں غیر قانونی ایجنسیاں چل رہی ہیں ان ایجنسیوں پر حفاظتی اقدامات نہ ہونے سے جانی نقصان کا اندیشہ ہے ماضی میں کئی بار بڑے حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں کھلے پٹرول کی فروخت والی ایجنسیوں اور گیس کی ریفنلگ کی دکانوں میں آگ لگ چکی ہے ان غیر قانونی ایجنسیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس نے کار روائی کرنی ہوتی ہے لیکن غیر قانونی ایجنسیوں کے تناسب سے سول ڈیفنس کی کارر وائیاں اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہیں۔