چنیوٹ : اے ڈی سی کی زیر صدارت کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل طلحہ سعید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ چنیوٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
اجلاس میں سیکرٹری کنٹرول بورڈ شہزاد سلیم،سی او ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد خلیل ،تینوں تحصیلوں کے ڈرگ انسپکٹرز اورممبران ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈنے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے 13کیسز پر بحث کی گئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طلحہ سعید نے 2 کیس کو ڈرگ کورٹ بھجوانے ،8 کووارننگ جبکہ 3کیس کی دوبارہ رپورٹ منگوانے کا حکم دیا گیا،اجلاس میں میڈیکل سٹور مالکان کو سختی کیساتھ ہدایت کی گئی کہ وہ لائسنس کی شرائط کے مطابق کام کریں ورنہ انکے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ صحت کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں،غیر معیاری، جعلی ادویات بیچنے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے اتائی کسی رعائت کے مستحق نہیں، انکے خلاف کاروائیوں کومزید تیز کریں اور سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طلحہ سعید نے ڈرگ انسپکٹرز کو مزید محنت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ادویات بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔