ڈی پی او چنیوٹ نے لوگوں کے مسائل سنے ،حل کے احکامات

ڈی پی او چنیوٹ نے لوگوں کے مسائل سنے ،حل کے احکامات

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداﷲاحمد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او عبداﷲاحمد کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جار ہے ہیں ۔ ڈی پی او چنیوٹ نے مزید کہا کہ فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں آنے والے شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آکر ان کا مسئلہ جلد حل کیا جائے اور بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے ۔دفاتر،تھانہ جات میں کسی شہری کی تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی۔  شہریوں کا تھانہ جات میں  مسئلہ حل نہیں ہوتا تو شہری بلاجھجھک میرے دفتر تشریف لائیں  ،مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا ۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں