وزیر اعلیٰ مریم نواز کے حکم کے باوجود پولی تھین بیگز پر پابندی صرف کاغذوں تک محدود
فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر سے )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپنے ہی احکامات سے منہ موڑ لیا پولی تھین بیگز پر لگائی گئی اور کہا گیا کہ عام پولی تھین بیگز کی بجائے۔۔۔
بار بار استعمال ہونے والے 75 مائیکرون کے بیگز استعمال کیے جائیں لیکن پابندی پر اطلاق نہ کروایا جاسکا مریم نواز کی جانب سے اطلاق کیلئے ورلڈ انوائرنمنٹ ڈے 5 جون کا انتخاب کیا تھا عظمی ٰبخاری نے مکمل اطلاق کیلئے آن ریکارڈ مزید وقت مانگا تھا مگر یہ حکم اب مکمل فراموش کردیا گیا ہے وزیر اعلیٰ نے اقتدار میں آتے ہی پولی تھین بیگز کے استعمال سے ہونے والے نقصانات اور پابندی سے متعلق تشہیر کی گئی کمشنرز اور ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئیں لیکن اس پابندی کا اطلاق نہ ہوسکا جون کے بعد بھی اس حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کے سوال پر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ عملدرآمد میں مزید وقت لگے گا ۔مارکیٹ میں آج بھی پولی تھین بیگز کی خرید و فروخت اور استعمال جاری ہے اس سے قبل بھی کئی حکومتوں نے پابندی لگائی لیکن کوئی حکومت اس پابندی پر مکمل عملدرآمد نہ کروا سکی ماہرین کے مطابق پلاسٹک اور پولی تھین بیگز پر مکمل پابندی ہونی چاہیے دنیا بھر میں اس وقت پلاسٹک کے خلاف مہم شروع ہوچکی مگر پاکستان میں اس پر پابندی لگا کر عملدرآمد کروانا ناممکن لگ رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے جس جوش کے ساتھ یہ مہم شروع کروائی تھی ان کو اسی جوش کے ساتھ اس پر عملدرآمد بھی کروانا چا ہیے ۔