ڈپٹی کمشنرچنیوٹ کا جنرل بس سٹینڈ کا دورہ ،سہولیات کا جائزہ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اﷲگوندل کا جنرل بس سٹینڈ چنیوٹ کا دورہ ،سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے انسداد سموگ کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی اور اقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھنے کی ہدایات دیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صفی اﷲ گوندل نے ایڈمنسٹریٹر/اے ڈی سی جی طلحہ سعید کے ہمراہ گزشتہ روز جنرل بس سٹینڈ کا تفصیلی دورہ کیا اوراس دوران انہوں نے مسافر خانے میں بیٹھنے ، پینے کے صاف پانی ،ہوا اور روشنی کے انتظامات کا جائزہ لیا ، ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریٹرکو ہدایت کی کہ مسافر خانے میں تمام تر سہولیات کو یقینی بنایا جائے ۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل نے اعلیٰ سطح اجلاس میں کہا کہ سموگ قوانین کی خلاف ورزی پر زیروٹالرنس ہے ،انسداد سموگ کے حوالے سے روزانہ میٹنگ کرکے تینوں تحصیلوں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جارہا ہے ۔