ٹوبہ :دھی رانی پروگرام سے متعلق اجلاس ،درخواستوں کا جائزہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار )وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں تحصیل سطح پر آن لائن اپلائی کرنے والی 30 درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر کی سربراہی میں کمیٹی نے 16 درخواستوں کو قابل قبول قرار دیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انقلابی پروگرام کے تحت اجتماعی شادی میں نئے جوڑوں کو اے ٹی ایم کے ذریعے ایک لاکھ روپے کی سلامی دی جائے گی،ہر جوڑے کے 20مہمانوں کو کھانا بھی پیش کیا جائے گا،ضروری فرنیچر،گھریلو استعمال کے برتن،کپڑے ودیگر اشیاء کا تحفہ بھی پیش کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر نے کہا کہ اس پروگرام میں شمولیت کیلئے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی تھیں، پروگرام کی وصول کردہ درخواستوں کا تصدیقی عمل مکمل کر لیا ہے اور تحصیل ٹوبہ میں 16 درخواستوں کو قابل قبول قرار دیا گیا ہے ۔