ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہریاں، افسروں کا احکامات جاری

ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہریاں، افسروں کا احکامات جاری

چنیوٹ،چناب نگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچنیوٹ عبداﷲاحمد نے نماز جمعہ کے موقع پر جامعہ مسجدامیر حمزہ سیٹلائٹ ٹاؤن چنیوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، اس موقع پر انہوں نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کئے ۔

علاوہ ازیں ڈی پی او چنیوٹ نے تھانہ چناب نگر میں بھی شہریوں کے مسائل سننے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ،کھلی کچہری میں سرکل کے پولیس افسران ، میڈیا نمائندگان علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر بھی ڈی پی او نے لوگوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔ کھلی کچہریوں کے شرکاء سے خطاب میں عبداللہ احمد نے کہا کہ بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔بہترین سروس ڈیلیوری کے لیے پولیس ورک کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے ، اب عوام کو پولیس دفاتر اور تھانوں میں پولیس سروسز کے حصول کے لیے بہترین ماحول میسر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید سہولیات کے ساتھ انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ، امن و امان کے قیام کے لیے قانون کی بالا دستی ہر صورت یقینی بنائیں گے ، ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو درخواستوں کی تین دن میں فالواپ رپورٹ پیش کرنے ،درخواست گزاروں سے فیڈ بیک لینے کی بھی ہدایت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں