گورنر سردار سلیم سے نواب شیر وسیر کی وفد کے ہمراہ ملاقات

گورنر سردار سلیم سے نواب شیر وسیر کی وفد کے ہمراہ ملاقات

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے سابق ایم این اے ملک نواب شیر وسیر نے چودھری مظفر قیوم، رانا تجمل کوکا ، حاجی انعام کے ہمراہ گزشتہ روز خصوصی ملاقات کی ہے۔

 اس موقع پر ملک نواب شیر وسیر نے گورنر پنجاب کو جڑانوالہ کے شہریوں اور خصوصی طور پر کاشتکاروں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔جس پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ ملک نواب شیروسیر نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملک ترقی کی منازل طے کرسکے ،آج پاکستان کی معیشت جو اوپر جا رہی ہے وہ ان کسانوں و کاشتکاروں کی مرہون منت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں