بھوآنہ :محلہ ٹھٹھہ موسیٰ سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل کا گڑھ

بھوآنہ :محلہ ٹھٹھہ موسیٰ سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل کا گڑھ

بھوآنہ (نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی کی عدم توجہ کے باعث شہر کا بڑا محلہ ٹھٹھہ موسیٰ سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل کا گڑھ،سیوریج سسٹم اور نالے نہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی مین بازار جمع ہو گیا۔۔

 شہریوں اور طلبہ کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھوآنہ میونسپل کمیٹی کی عدم توجہ کی وجہ سے شہر کا بڑا محلہ ٹھٹھہ موسیٰ سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل کا گڑھ بن گیا ہے ،سیوریج سسٹم اور نالے نہ ہونے کی وجہ سے گنداپانی مین بازار میں جمع ہو گیا ہے ،محلہ میں واقع دو سکول ہیں اور 1500 سے زائد بچے بچیاں بھی روزانہ گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ چار سال سے ذلیل وخوار ہو رہے ہیں ،متعدد بار انتظامیہ کو درخواستیں دی مگر شنوائی نہیں ہوئی ، میونسپل کمیٹی والے مین بازار میں جمع گندا پانی ایک دن نکالتے ہیں دوسرے دن دوبارہ جمع ہو جاتا ہے ، گندے پانی پر مچھروں کی بہتات ہے اور تعفن بھی پھیل رہا ہے جس سے بچے بیمار ہو رہے ہیں ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ ، انتظامیہ بھوانہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں