اٹھارہ ہزاری :پرائیوٹ سکولوں میں اساتذہ کامعاشی استحصال جاری
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )پرائیوٹ اورپیف کے زیرانتظام سکولوں میں اساتذہ سرکاری سطح پر مقرر ہ تنخواہوں سے محروم،معاشی استحصال پر حکام خاموش ۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل اٹھارہ ہزاری میں موجود تقریباً تمام پرائیوٹ سکولوں اورپیف کے زیرانتظام چلنے والے سکول کے اساتذہ کو محض چند ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جا رہی ہے اورسرکاری سطح پر مقرر کردہ تنخواہ نہیں دی جارہی،اساتذہ کو ان کا حق مانگنے پرملازمت سے فارغ کردیاجاتاہے یا خاموش کروا دیا جاتاہے ،قوم کے معماروں کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک پر محکمہ تعلیم سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ،متاثرین وعوامی وسماجی حلقوں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔