پُر امن سیاسی کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے :محبوب الزماں

 پُر امن سیاسی کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے :محبوب الزماں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ ملک میں پُر امن سیاسی کلچر کو فروغ دینے کیلئے دوریاں کم کرنے کی ضرورت ہے۔۔

موجودہ پالیسیاں دوریاں بڑھا رہی ہیں،جمہوری آزادیاں سلب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے ، آئین کی بالا دستی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،تمام حکومتوں اور اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے ، حکومت عدلیہ، پارلیمنٹ، افواج سمیت ہر ادارے کے بارے میں آئین میں ایک ضابطہ اور فریم ورک موجود ہے جسے فالو کیا جائے ۔اپنے جاری بیان میں پروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہاکہ اسٹاک ایکسچینج کی غیر معمولی تیزی قومی معیشت کی حقیقی تصویر نہیں جب تک ملک میں صنعتیں اورزراعت ترقی نہیں کریں گی، توانائی کی قیمتوں میں کمی اور عام آدمی کو ریلیف نہیں ملے گا نہ ملک کی معیشت بہتر ہو سکتی ہے اور نہ عام آدمی کی حالت سنور سکتی ہے ، پوری پالیسی کو ری وزٹ کرنے اور عوام کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں برسوں سے آئی پی پیز کا ایک گورکھ دھندا چل رہا ہے ، جماعت اسلامی نے ایک بھر پور عوامی تحریک اور جدو جہد سے اس مسئلے کو اُٹھایا اور اصل حقائق عوام کے سامنے لائی اور بہت سے وہ لوگ بے نقاب ہوئے جو در پردہ اس پورے عمل میں شریک رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں