جھنگ پولیس کی کامیاب کارروائی مغوی نوجوان مظفر گڑھ سے بازیاب
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پولیس تھانہ مسن کی کامیاب کارروائی ، 20 سالہ مغوی نوجوان ضلع مظفر گڑھ سے بازیاب کرا لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مسن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 7 دسمبر کو اغواء ہونیوالے 20 سالہ محمد عثمان کو اغواء کاروں کے چنگل سے بازیاب کرا لیا، ملزمان نے مغوی کے ورثاء سے 50 ہزار تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس نے منظم آپریشن کیساتھ محمد عثمان کو مظفر گڑھ کے علاقہ سے بازیاب کروایا۔ ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی کی طرف سے پولیس ٹیم کو شاباش، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔