بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے سول سو سائٹی کردار ادا کرے :آصف شاہ

 بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے سول سو سائٹی کردار ادا کرے :آصف شاہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن آصف علی شاہ نے کہا ہے کہ رشوت ستانی ایک ایسا ناسور ہے ۔۔

جو کئی سماجی اور اخلاقی برائیوں کو جنم دیتا ہے ،اس لئے مذکورہ بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے انٹی کرپشن محکمہ کے ساتھ ساتھ سول سو سائٹی کو بھی اپنا کردار ادا کر نا چاہیے جبکہ حکومتی سطح پر رشوت کے خاتمہ کیلئے کئی ادارے کام کر رہے ہیں ،تاہم مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے عوامی تعاون ناگزیر ہے ۔ انسداد رشوت ستانی کے عالمی دن کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی شاہ نے کہا کہ دین اسلام میں بھی رشوت لینے اور دینے والے کو جہنمی قرار دیا گیا ہے لہذا ہمیں اپنی آخرت سنوارنے کیلئے ہر سطح پر اس قبیح فعل سے بچنا اور دوسروں کو بچانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام محض عداوت کی بناء پر بے گناہ افراد کے خلاف درخواست بازی سے گریز کریں اور صرف کرپشن میں ملو ث حقیقی افراد کے خلاف ہی قا نو نی کارروائی کے لئے تحرک کریں ،تاکہ وقت اور رقم کے ضیاع کے ساتھ ساتھ درخواست جھو ٹی ثابت ہو نے پر کاروائی سے بھی بچا جا سکے ۔اس موقع پر سر کل آفیسر اینٹی کرپشن حافظ سعید فاروق بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں