پراپرٹی کی خرید و فروخت میں خاتون سے لاکھوں روپے کا فراڈ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران خاتون کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنادیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ریلبازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے روبینہ کوثر نامی خاتون نے پولیس کوبتایا۔۔
کہ خواتین سمیت 4 ملزمان نے قریبی تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاروباری لین دین کے دوران اس سے لاکھوں روپے مالیت کی رقم ہتھیالی اور اسکے بدلے میں جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرکے اسکے حوالے کردی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔