انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

 انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی پی او فیصل آباد کامران عادل کی جانب سے انسانی حقوق کے 76 ویں عالمی دن کی مناسبت سے کر سچن کمیو نٹی خوشحالی فیلوشپ پروگرام ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او کامران عادل نے انسانی حقوق کے 76عالمی دن کی مناسبت سے عروج مریم کیتھو لک چرچ سر گو دھا روڈ فیصل آباد میں کر سچن کمیو نٹی خوشحالی فیلوشپ پروگرام ایوارڈز کی منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر کرسچن کمیونٹی ، انسانی حقوق کے کارکنان، سرکاری حکام، سول سوسائٹی کی تنظیموں، اقلیتی برادریوں کے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ خواتین اور کرسچن کمیونٹی کی بچیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سی پی او نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس جگہ اکھٹے ہونے کا بنیادی مقصد انسانی حقوق کے 76عالمی دن کو منانا اور تمام افراد کے لیے مساوات، انصاف اور وقار کو فروغ دینے والی آوازوں کو فعال طور پر شامل کرنا اور ان کی حمایت کرنا ہے ۔ اس دن کا مقصد باہمی مناسبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے اس کا پس منظر یا شناخت کچھ بھی ہو ہمارے حقوق ہمارا مستقبل ہیں ۔ تقریب کے آخر پر سی پی او فیصل آباد نے معزز مہمانوں اور کرسچن کمیونٹی کے بچیوں کے ساتھ کیک کاٹا اور ان میں اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں