ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا سکاؤٹس طلباء کے تربیتی کیمپ کا دورہ
چناب نگر(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل نے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام چناب پارک چناب نگر میں جاری تعلیمی اداروں کے سکاؤٹس طلباء کے چھ روزہ تربیتی کیمپ کا دورہ کیا ۔۔
جو کہ 12دسمبر تک جاری رہے گا،کیمپ میں ضلع بھر کے سکاؤٹس کی فنی اور جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے سکاوٹس کو مشقیں کروائی جا رہی ہیں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل نے سکاؤٹس کی جانب سے کی جانے والی مشقوں کا معائنہ کیا اور بعد ازاں کیمپ میں شریک سکاؤٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء سکاوٹس کی ایکٹیوٹیز دیکھ کر اچھا لگا،کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سکاؤٹس کی تربیت ضرور حاصل کرنی چاہیے ۔ انکا کہنا تھا کہ ایسے تربیتی سیشن آئندہ بھی جاری رہیں گے ، اس موقع ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری عبدالجلیل ، رانا ظہیر و دیگر بھی موجود تھے ۔