گوجرہ:دکا ن پر چھا پہ ، من سے زائد مردہ مرغیاں برآ مد
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )فوڈ اتھارٹی ٹیم کا چکن فروش کی دکا ن پر چھا پہ ، من سے زائد مردہ مرغیا ں برآ مد کر لیں۔ اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آ فیسر حافظ وسیم افتخار کو اطلا ع ملی کہ ذیشان یونس نے چک نمبر 283 ج ب اڈا دواکھڑی پر چکن سنٹر بنا رکھا ہے ۔۔
جہا ں پر وہ مردہ مرغیو ں کا گوشت فروخت کر نے میں مصروف تھا کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھا پہ مار کر اسے مردہ مرغیو ں کا گوشت فروخت کرتے ہوئے رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا اور اسکے قبضہ سے ایک من سے زائد مردہ مر غیا ں برآ مد کرلیں ،تحریری طور پر تھا نہ صدر گوجرہ کو آ گاہ کر دیا گیا جنہو ں نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ فوڈ اتھار ٹی ٹیم نے مردہ مرغیو ں کاگو شت تلف کردیا ۔