اے ڈی سی ٹوبہ کی زیر صدارت پرائس فیکسیشن بارے اجلاس

اے ڈی سی ٹوبہ کی زیر صدارت پرائس فیکسیشن بارے اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت پرائس فیکسیشن سے متعلق اجلاس کا انعقاد ہوا،جس میں اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کا اجرا کر دیا گیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح کا کہنا تھا کہ مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کوئی بھی دکاندار مقرر کردہ ریٹ سے زائد قیمت وصول نہیں کرے گا، تاجر و دکاندار نرخ نامے نمایاں جگہوں اور وائیٹ بورڈ پر آویزاں کریں، مہنگائی سے ریلیف کیلئے عوامی خدمت میں کوتاہی کسی بھی سطح پر قبول نہیں، اجلاس میں ڈی او انڈسٹریزسمیت دیگر انجمن تاجران کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں