اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ کی زیرصدارت اجلاس، ہدایات جاری

اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ کی زیرصدارت اجلاس، ہدایات جاری

کمالیہ ،جکھڑ(نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ اقرا ناصر اعوان کی زیرصدارت ریونیو سٹاف کے محکمانہ وصولیوں کے جائزہ بارے اورتحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کااجلاس منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر اعوان کی زیر صدارت ریونیو کی وصولیوں کے جائزہ بارے منعقدہ اجلاس میں تحصیلدار سمیت عملہ ریونیو نے شرکت کی۔ شرکاء اجلاس سے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ محکمانہ وصولی کے عمل کو تیز کیا جائے اور واجبات کی ادائیگی سرکاری فنڈ میں جمع کروانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔ زرعی انکم ٹیکس، آبیانہ کی وصولی کے عمل میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ دوسری طرف ایک اور اجلاس میں انہوں نے تحصیل بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کاجائزہ لیا اوراس دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر عاصم کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہاٹ سپاٹس پر بھرپور فوکس کیا جائے اور کوئی مشتبہ مقام چیکنگ کے بغیر نہیں رہنا چاہیے ۔انہوں نے سرویلنس کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ ڈینگی کی ممکنہ افزائش کو روکا جاسکے جبکہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ڈینگی کی مکمل انداز میں روک تھام کے لئے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور ڈینگی کی افزائش کے ذرائع کا سو فیصد صفایا ہونا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں