ٹاٹا بازار میں تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنرسٹی عتیق اللہ نے ٹاٹا بازار میں تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کی نگرانی کی۔ڈپٹی چیف آفیسر /میونسپل آفیسر ریگولیشن میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
اس موقع پر دکانداروں کا سامان ضبط اور قائم پختہ تجاوزات کا صفایا کع سی گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کہا کہ شہر کو تجاوزات مافیا سے چھٹکارہ دلانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن روزانہ کی بنیاد پر سرگرم عمل اور بھاری مشینری سے آٹھ بازاروں سمیت دیگر مرکزی شاہرات پر پختہ تجاوزات کا صفایا کیا جارہا ہے