ڈائریکٹر لائیو سٹاک کاجھنگ ،شورکوٹ کے ویٹرنری اداروں کا دورہ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے گزشتہ روز ضلع جھنگ کی تحصیل شورکوٹ اور جھنگ کے مختلف ویٹرنری اداروں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع جھنگ ڈاکٹر احسان الرحمن اکبر اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل شورکوٹ ڈاکٹر جاوید اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال شورکوٹ سٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس تحصیل شورکوٹ،سول ویٹرنری ڈسپنسری گھگھ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس ضلع جھنگ، سول ویٹرنری ہسپتال ٹلاں والا کا دورہ کیا اور مویشی پال حضرات کو فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات کاتفصیلی جائزہ لیا۔مزید براں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن،صوبائی وزیر برائے زراعت و لائیوسٹاک سید عاشق حسین کرمانی اور سیکرٹری لائیوسٹاک ثاقب علی عطیل کی ہدایات کی روشنی میں وزیراعلی پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز ڈویژن فیصل آباد میں بھی پانچ دسمبر سے ہو گیا ہے ۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے آفس آف دی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر، تحصیل شورکوٹ، ضلع جھنگ کا دورہ کیا اور سابق ایم پی اے مسلم لیگ (ن)چوہدری عبدالغنی کے صاحبزادہ کے ہمراہ کسانوں میں وزیراعلیٰ لائیو سٹاک کارڈز تقسیم کئے ۔