ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر کی صدارت میں منعقد ہوا۔

انہوں نے لاروا کی افزائش کے ہاٹ سپارٹس کو روزانہ کی بنیاد پر کلیئر کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ان ڈور سرویلنس پر توجہ دی جائے اور مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے لئے پورا سال اقدامات کی ضرورت ہے اور آئندہ سیزن میں بھی اسی جذبے سے کام کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قبرستانوں،کباڑخانوں کو بھی چیک کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں