اے سی سمندری عثمان سکندر سے نمبردار وں کے وفد کی ملاقات
سمندری(نمائندہ دنیا )سمندری کے نئے اسسٹنٹ کمشنرعثمان سکندر سے نمبردار ایسوسی ایشن سمندری کے صدر سردار بلبن حیات ڈوگر کی سربراہی میں وفد نے گزشتہ روز ملاقات کی ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر آفس میں ملاقات کے دوران نمبرداروں کے مسائل کے ساتھ ستھرا پنجاب پروگرام کو موثر طریقہ سے چلانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے نمبردار ایسوسی ایشن کے وفد سے مشاورت کے بعدبعض معاملات پر احکامات بھی جار ی کر دیئے ۔