ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کادریائے چناب کا تفصیلی دورہ،اہم ہدایات جاری

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کادریائے چناب  کا تفصیلی دورہ،اہم ہدایات جاری

چناب نگر(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲ گوندل نے دریائے چناب کا تفصیلی دورہ کیا ، سی او ایم سی زاہد فرید و دیگر بھی ہمراہ تھے ۔

ڈپٹی کمشنر دریائے چناب کے چاروں اطراف کناروں کے ساتھ جگہوں کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں ، انہوں نے چناب پارک کا بھی تفصیلی وزٹ کیا اور پارک کی مزید بہتری و بحالی کیلئے فوری طور پر اقدامات کرنے ،سی او ایم سی کو موسم کی مناسبت سے مزید پھول دار پودے لگانے ، مزید لائٹس لگوانے ، واکنگ ٹریکس کی بہتری ، بچوں کے لیے جھولے ، معیاری کینٹین بارے ہدایات جاری کیں ، انہوں نے چاروں اطراف سے لوگوں کی جانب سے قائم تجاوزات فوری ختم کروانے کی ہدایات کیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں