کبڈی کے کھلاڑی نفیس گجر کاوطن واپس پر شاندار استقبال

 کبڈی کے کھلاڑی نفیس گجر کاوطن واپس پر شاندار استقبال

سمندری (نمائندہ دنیا )انٹر نیشنل کبڈی کے کھلاڑی نفیس گجر نیوزی لینڈ کبڈی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

 ،نفیس گجر کاان کے آبائی شہر سمندری پہنچے پر اہل علاقہ کے سینکڑوں کبڈی شائقین نے کالج چوک میں والہانہ استقبال کیا اور ایک جلوس کی شکل میں نفیس گجر کو ان کی رہائش گاہ تک پہنچایا گیا ۔اندرون شہر نفیس گجر کا جگہ جگہ شہریوں نے بھرپور استقبال کیا اورانہیں پھولوں کے ہار پہنائے ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔اس موقع پر نفیس گجر نے کہا کہ پاکستان کی کبڈی ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپئن بنی، ہمارے لئے یہ بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ نفیس گجر نے پوری دنیا میں اپنے شہر سمندری کا نام فخر سے بلند کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں