پاکستان فلاح پارٹی کا 14واں یوم تاسیس منایاگیا
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان فلاح پارٹی کا14واں یوم تاسیس گزشتہ روز یوم تشکر کے طور پر منایاگیا، ملک بھرکے ڈویژنل دفاترمیں کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد ہوئیں اور کارکنان نے نوافل ادا کئے ۔
پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی چیئرمین محمد رمضان مغل ،مرکزی سیکرٹری جنرل پروفیسر سید راشد علی گردیزی، سینئر وائس چیئرمین آفتاب عظیم بخاری اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زبیر بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان فلاح پارٹی اپنے قیام سے اب تک حقیقی جمہوریت کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ۔