ڈی ایس ریلوے حنیف گُل کا ریلوے سٹیشن گوجرہ کا دورہ ،شہریوں سے ملاقات
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )ڈویژنل سپر نٹنڈ نٹ ریلوے حنیف گُل کا ریلوے سٹیشن گوجرہ کا دورہ ،ڈویژنل سپر نٹنڈ نٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریلوے سٹیشن کی انسپیکشن کی اور مسافرو ں کو فراہم سہو لیات کا جا ئزہ لیا۔
، اس دورا ن مقا می شہریو ں نے ان سے ملاقا ت کی اور مطالبہ کیا کہ لا ہور کیلئے نئی ٹرین چلا ئی جا ئے اور کراچی سے لا ہور جا نے والی قراقرم ایکسپریس کا سٹا پ بھی گوجرہ میں منظور کیا جا ئے تا کہ مسا فر آسانی سے سفر طے کر سکیں ۔ڈویژنل سپر نٹنڈنٹ ریلوے نے شہریو ں کو یقین دلا یا کہ وہ تجاویز ضرور زیر غور لا ئینگے ۔