شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا:زینب ایوب
کمالیہ(نمائندہ خصوصی )اے ایس پی سرکل کمالیہ زینب ایوب نے کہا کہ اپنی تعیناتی کے دوران جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔
، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، صحافیوں اور عوام کے تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ناممکن ہے ،انشاء اﷲ فوری اور بلا تفریق جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ زینب ایوب نے مزید کہا کہ عوام کسی بھی مشکوک شخص اور سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کے ایمرجنسی نمبر15 پر دیں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔