ماموں کانجن :ڈی سی کے احکامات پر سبزی منڈی رات گئے ڈی سیل

ماموں کانجن :ڈی سی کے احکامات  پر سبزی منڈی رات گئے ڈی سیل

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا ) ڈائریکٹر مارکیٹنگ کی جانب سے سیل کردہ سبزی منڈی ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کے احکامات پرڈی سیل کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈویژن ڈائریکٹر مارکیٹنگ نے پرانی سبزی و فروٹ منڈی کے تمام آڑھتیوں کی دکانیں سیل کردی تھیں  جس پر آڑھتیوں نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایاجس کا ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے نوٹس لے لیااور رات گئے مارکیٹ کمیٹی ماموں کانجن کو سبزی منڈی ڈی سیل کرنے کی ہدایات جاری کردیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں