شورکوٹ میں کریانہ سٹور سے ہزاروں روپے مالیتی سامان چوری
شورکوٹ(نمائندہ دنیا )شورکوٹکے نواحی علاقہ بھنگو روڈ پر رات کی تاریکی میں نامعلوم چور کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان لے اڑے ۔
تفصیلات کے مطابق شورکوٹ کے نواحی علاقہ بھنگو روڈ پر رات کی تاریکی میں نامعلوم چوروں نے عرفان کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر دکان میں موجود ہزاروں روپے مالیت کا سامان چینی، صابن، آئل، سگریٹ وغیرہ چوری کرکے لے گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی شروع کردی۔