معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد

معذوروں کے عالمی دن کی  مناسبت سے سیمینار کا انعقاد

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )انجمن حقوق معذوراں کے زیر اہتمام معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں انجمن حقوق معذوراں کے صدر قاری محمد حنیف فاروقی ، معروف عالم دین مولانا عزیز اﷲ جھنگوی، راہ حق پارٹی کے ضلعی صدر رانا شوکت علی، الفاروق حفاظ کونسل کے مولانا محمدافضل جھنگوی، انجمن حقوق معذوراں 18ہزاری کے صدر حاجی محمداعجاز ودیگر نے خطاب کیا۔ قاری محمد حنیف فاروقی نے شرکاء سے خطاب میں کہاہے کہ  سرکاری سطح پر معذورافراد کو اکاموڈیٹ کرنے کیلئے اعلانات،دعوے ،وعدے کئے جاتے ہیں مگر دن گزرتے ہی وہ تمام دعوے ،اعلانات،وعدے فقط فوٹو سیشن تک محدود ہوکر رہ جاتے ہیں، حکومت وعدے پورے کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں