جڑانوالہ :مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے امن واک کا انعقاد
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )مسلم و مسیحی کمیونٹی کے مابین اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے جڑانوالہ میں امن واک کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں اسسٹنٹ کمشنر راناصفدرشبیر، ایس پی محمدضیاء الحق،تمام مسالک و مذاہب کے علمائے کرام ،ممبران امن کمیٹی میاں وسیم طارق،ڈاکٹر عبدالقدیر، عبدالحفیظ انجم،پادری رضوان،پادری رفافت، فادر خالد مختار،پادری جاوید، پادری مختار،شفقت بھٹی،تاجر برادری، سول سوسائٹی اور صحافیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے استحکام، سا لمیت اور تعمیر و ترقی کیلئے تمام مسالک و مذاہب کے علمائے کرام اور پادری حضرات ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہیں۔