کمالیہ :صفائی نہ ہونے سے گندگی کے ڈھیر ،بیماریاں پھیلنے لگیں
کمالیہ (نمائندہ دنیا )کمالیہ گلیوں کی صفائی نہ ہونے سے گندگی کے ڈھیر ،گندگی سے موذی بیماریاں جنم لینے لگیں، حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔۔۔
کمالیہ کے علاقہ محلہ علی ٹاؤن ،خورشیدہ آباد،چاہ لال والا میں عرصہ دراز سے گلیوں ،نالیوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی نہ ہوئی ہے ، سینٹری ورکر علاقے سے مسلسل غائب،مذکورہ بالا علاقوں کی تمام گلیوں کی صفائی عرصہ دراز سے نہ ہو سکی سینٹری ورکرز گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے لگے عرصہ دراز سے سینٹری ورکر علاقے میں صفائی کیلئے نہ آیا اہل علاقہ کے مطابق میونسپل کمیٹی میں صفائی بارے شکایات بھی درج کروائی گھی مگر کوئی شنوائی نہ ہو سکی گلیوں میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر اور نالیوں اور سیورج کے گندے پانی سے پورے علاقے میں موذی بیماریاں جنم لے رہی ہیں علاقہ میکینوں نے ا علیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔