363 کاشتکاروں کو قرعہ اندازی سے ٹریکٹر فراہم :علی اکبر

 363 کاشتکاروں کو قرعہ اندازی سے ٹریکٹر فراہم :علی اکبر

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی فراہم کئے جا رہے ہیں اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے بطورمہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد بھٹی و ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت سمیت سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد اسلم بھروانہ،مولانا محمد آصف معاویہ،شرجیل عباس قریشی اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع جھنگ میں 363 کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی ٹریکٹرز فراہم کئے گئے ہیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے متعارف کی گئی گرین ٹریکٹر سکیم کسانوں کی فلاح و بہبود اور زراعت کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید ٹریکٹرز کی فراہمی کے ذریعے کسانوں کو فصلوں کی پیداوار بڑھانے اور کھیتی باڑی میں محنت اور وقت کی بچت کرنے میں مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں