لیبر اینڈ انوائرمنٹل سٹینڈرڈز سے نئی راہیں کھلیں گی:ریحان
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈبلیو ڈبلیو ایف، انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن اور یورپین یونین کے تعاون سے ٹیکسٹائل اور لیدر سیکٹر کی ایس ایم ایز میں انٹر نیشنل لیبر اینڈ انوائرمنٹل سٹینڈرڈزکے نفاذ سے۔۔۔
پاکستانی مصنوعات کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ساتھ پانی اور بجلی کی بچت اور کاربن کے اخراج میں کمی کی نئی راہیں بھی کھلیں گی۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے 2016 میں شروع کئے جانے والے منصوبے کی تکمیل کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے ٹیکسٹائل اور لیدر سیکٹر کیلئے بہت مفید ثابت ہوا جنھوں نے جدید طریقے اپنا کے نہ صرف اپنے محنت کشوں کو بہتر ماحول مہیا کیا بلکہ پانی اور بجلی کے استعمال میں بچت سے مستقل مالی فائدہ بھی اٹھارہے ہیں۔