انسداد پولیو مہم ، سکولوں میں بچوں کو پہلے کور کرنے کا حکم
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے 16 سے 22 دسمبر تک جاری رہنے والی آئندہ انسداد پولیو مہم کے دوران خصوصی طور پر سکولوں کے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو مہم کے ابتدائی ایام میں کور کرنے کا حکم دیا۔۔۔۔
اور کہا کہ موسم سرما کی تعطیلات سے پہلے یہ ٹاسک مکمل کرنا ہے جس کی تکمیل میں معمولی سی بھی کوتاہی کی گنجائش نہیں۔انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ مہم کا ایسا جامع مائیکروپلان بنایا جائے کہ 16 سے 19 دسمبر کے دوران پہلے سکولوں کو ٹارگٹ کریں اور پانچ سال تک کی عمرکا ایک بھی بچہ بغیر قطرے پیئے نہیں رہنا چاہیے ۔انہوں نے والدین کی آگاہی کے لئے بھی بھرپور اور نتیجہ خیز تشہیری مہم چلانے کی تاکید کی اور کہا کہ اس ضمن میں تمام تر ذرائع بروئے کارلائیں۔