چناب نگر:مٹن اور بیف کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ
چناب نگر(نامہ نگار)چناب نگر میں مٹن اور بیف کے گوشت کو پر لگ گئے۔
قصاب من مانے ریٹ پر گوشت سیل کرنے لگے ، چناب نگر اورگرد و نواح میں بڑا گوشت 1000 روپے اور چھوٹا گوشت 2ہزار روپے میں فروخت کرنے لگے ،قصاب نے سرکاری ریٹ لسٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک دی، مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کیخلاف کارروائی کرنے والا کوئی نہیں، لو گوں نے حکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔