اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والا شہری لٹ گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا۔
تھانہ مدینہ ٹائون ے علاقے سوساں روڈ پر واقع نجی بنک کے اے ٹی ایم سے زاہد نامی شہری پیسے نکلوارہا تھا کہ اس دوران مسلح ڈاکوئوں نے اس سے 35 ہزار روپے سے زائد مالیت کی رقم اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔