گھریلو ملازمہ خواتین نے گھر سے نقدی، گھڑیاں ، زیورات چرا لئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو ملازمہ خواتین نے گھر سے نقدی، گھڑیاں اور زیورات چوری کرلئے ۔
تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقے چک نمبر 204رب میں شاہد نامی شہری نے پولیس کوبتایا کہ ملزمہ خواتین انکے گھر بطور گھریلو ملازمہ کام کرتی تھیں۔ جنہوں نے دوران ملازمت گھر سے نقدی، زیورات، گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔