کام کے سلسلہ میں سیشن کورٹ آئے پولیس اہلکار کی جیب کا صفایا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ تحفظ ماحول نے بھرپور ایکشن لیتے ہوئے چک86 ج ب دھول ماجرہ میں ماحولیاتی آلودگی کا موجب بننے پر صنعتی یونٹ کی تعمیرات مسمار اور نصب مشینری کو موقع سے ہٹوادیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عثمان اظہر نے بتایا کہ ستیانہ روڈ پر پروسیسنگ ملز کے بوائلر کو سیل اور مالک کو2 لاکھ روپے جرمانہ کیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ چک 66 ج ب دھاندرہ میں سائزنگ یونٹ کے بوائلر کو پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول)رولز کی خلاف ورزی پر سیل اور مالک کو 2 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔اسی طرح سائزنگ کے یونٹ کو سیل اور مالک کو6 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کے علاوہ چک 67 ج ب،66 ج ب میں سائزنگ کے بوائلرز کو سیل کرادیا گیا۔